ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی کام فائنل میں بھٹکل انجمن کالج کے طلبہ کا شاندار پرفارمینس؛ 50طلبہ نے حاصل کی امتیازی کامیابی

بی کام فائنل میں بھٹکل انجمن کالج کے طلبہ کا شاندار پرفارمینس؛ 50طلبہ نے حاصل کی امتیازی کامیابی

Wed, 21 Oct 2020 19:29:36    S.O. News Service

بھٹکل 21اکتوبر (ایس او نیوز) انجمن آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج بھٹکل کے بی کام فائنل طلبہ نے اس بار شاندار پرفارمینس پیش کرتےہوئے کالج کا نام روشن کردیا ہے، اس بار پچاس طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے جس میں چھ طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے  ایک  سبجیکٹ میں سو میں سو مارکس حاصل کئے ہیں۔

انجمن دفتری ذرائع سے ملی اطلاع کے   مطابق  اس بار بی کام فائنل کےلئے  90 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے تھے جس میں 74 کامیاب رہے۔ اس طرح کامیابی کا اوسط   83.14 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جملہ پچاس طلبہ ڈسٹنکشن یعنی امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ہیں، 21 فرسٹ کلاس سے اور تین سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔

محمد سمیع کوبٹے ابن الطاف کوبٹے  نے  سب سے زیادہ  95 فیصد اوسط سے شاندار کامیابی درج کرتےہوئے پوری کالج میں ٹاپ کیا ہے، اس نے مینجمنٹ اکاونٹنگ میں سو فیصد مارکس حاصل کئے ہیں، اسی طرح عبدالمُحی قاضیا نے  93.42 فیصد اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس طالب علم نے پرنسپل آف فورین ایکسینج میں سو فیصدی مارکس حاصل کئےہیں، ان کے ساتھ ساتھ عبدالملک، محمد سیاف، عبدالبائس، ابوالحسن علی نے بھی اسی سبجیکٹ میں سو فیصدی مارکس حاصل کئے ہیں۔

ممدو آفنان حُسین پوری کالج میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی کامیابی کا اوسط  91.71 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انجمن طلبہ کی اس  کامیابی پر اراکین انتظامیہ سمیت کالج کے پرنسپال اور دیگر لیکچرار نے تمام  کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: